راولپنڈی ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک 3 دہشتگروں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب ضلع خیبر علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔















