اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نےلاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دی ہے۔مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنےشہبازشریف نے کہا کہ میری حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اورفلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دورکریں، آمین!















