اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف فرانس اور لندن کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

لاہور(اے بی این نیوز    )وزیر اعظم شہباز شریف فرانس اور لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور پہنچنے کے بعد لیگل ٹیم کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا، وہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورتی ملاقات بھی کریں گے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور نواز شریف کی نااہلی ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر چیف سیکرٹری پنجاب، بابر دین (ایل ڈبلیو ایم سی) ایم ڈی واسا اور کمشنر لاہور پہنچے اور بارشوں کے پیش نظر لاہور بھر میں نکاسی آب کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں