اہم خبریں

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو آج شام کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ،امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو22 جون 2023 کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا مشترکہ بیان میں پاکستان کے بارے میں غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکہ کو آگاہ کیا گیا،ترجمان وزارت خارجہ کت مطابق امریکہ ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے پاکستان اور امریکہ کےدرمیان اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں