اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایف سی ہیڈکوارٹر جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری،ایف سی ہیڈکوارٹر شمالی خیبرپختونخوا کیلئے 40 کروڑ کے فنڈز منظور کر لئے گئے،ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے سات ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی،قومی سلامتی کونسل کے لئے لیے ایک کروڑ 23 لاکھ کی گرانٹ منظور،ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 22 کروڑ 20 لاکھ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دی گئی ،وزارت پارلیمانی امور کے لیے چھ کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور،ای سی سی اجلاس میں مردم وہ خانہ شماری کے لیے چھ ارب روپے کی گرانٹ منظور، جاری اعلامیہ کے مطابق ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے چھ کروڑ روپے کی تکنیکی کی گرانٹ منظور کر لی گئی،اسلام اباد ہائی کورٹ کے ججوں کے لیے رہائش کی تعمیر کی مد میں چھ کروڑ 95 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے دو کروڑ پچیس لاکھ روپے سے زائد کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی۔















