اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایک اور روسی جہاز تیل لیکر منگل کو پاکستان پہنچے گا،10 روز بعد روس سے خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کل کراچی پورٹ پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق خام سے تیل لدا دوسرا روسی جہاز کل کراچی پورٹ آئے گا، ”کلائیڈنوبل“ نامی بحری جہاز 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لیکر آ رہا ہے۔واضح رہے کہ روسی خام تیل پاکستان کے پہنچنے کے بعد 10 کنٹیرز ایل پی جی گیس پاکستان پہنچے تھے، روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیراتان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔















