لاہور ( اے بی این نیوز )القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی نے نیب میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے آج پیش ہونے سے معذرت کرلی کہا کہ پردہ نشین خاتون ہوں میری پیشی کو میرے شوہر کی پیشی کے ساتھ منسلک کیا جائے،القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی اج نیب راولپنڈی میں پیش نا ہوئیں تحریری طور پر جواب جمع کروادیا جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیوجہ سے اج پیش نہیں ہو سکتی پہلے نوٹس میں بتادیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں ہیں اور نا ہی کوئی نقول موجود ہیں القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی دستاویزات سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں بشری بی بی نے تحریری جواب میں استدعا کی کہ پردہ دار خاتون ہوں محرم کے بغیر نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہو سکتی میری پیشی کو میرے شوہر کی پیشی کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے 4 جولائی کو منتقل کردی جائے۔















