اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کیلئے پر امید ہے،آئی ایم ایف کا پاکستان کو آج ممیورڈیم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی فراہم کیے جانے کا امکانہے،ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس منعقد ہونے کا امکانہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی پیرس میں ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق رائے ہوا ،پاکستان نے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی،6 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی شرط عائد کی گئی ،اخراجات میں 85 ارب روپے کی کٹوتیاں کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی،حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پینشن میں اصلاحات متعارف کروا دیں ، ایک لاکھ ڈالر تک کی بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز بھی واپس لے لی گئی ،آئی ایم ایف کی شرط پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ،آئی ایم ایف کی شرط پر درآمدات پر پابندی اٹھا لی گئی،آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لٹر کیا گیا۔















