اہم خبریں

کراچی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 21 خواتین زخمی

کراچی (  اے بی این نیوز     )کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) گراؤنڈ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے فنڈز کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 21 خواتین زخمی ہو گئیں ہیں جب کہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔جیکسن تھانے کے ہاؤس اسٹیشن آفیسر (ایس ایچ او) بابر حمید نے بتایا ہے کہ زخمی خواتین کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی اسپتال میں لائی گئی زخمی خواتین کی فہرست میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ واقعہ کے بعد طبی امداد کے لیے 21 خواتین کو اسپتال میں لایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ناقص انتظامات کے باعث ماضی میں بھگدڑ مچنے کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جن میں کئی انسانی جانوں کا ضیاح بھی ہوا۔اس سے قبل بھی کراچی میں ایک فیکٹری کے احاطے میں ضرورت مندوں میں کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 11 معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ خبریں