راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی پولیس کالج سہالہ میں نیب کے 40 زیر تربیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریجوئیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا ،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محمد طارق چوہان اور کمانڈنٹ سہالہ کالج اشفاق احمد خان نے چئیر مین نیب کی آمد پر ان کا استقبال کیا،4 ماہ کے کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈز اور کورس مکمل کرنے والے زیر تربیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو چئیر مین نیب نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے،چیئرمین نیب اور ایڈشنل آئی جی ٹریننگ نے بہترین پیشہ وارانہ تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا.















