اہم خبریں

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو خط لکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( اے بی این نیوز )وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں پاسپورٹ کائونٹر کے قیام کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ تحریری خط میں وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے متعدد نادرا سنٹرز پر پاسپورٹ کے اجرا کے کاونٹرز کے قیام کے فیصلہ کو سراہا اور اسے ایک عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے تحریری خط میں مطالبہ کیا کہ یہ قابل ستائش سہولت ڈیرہ اسماعیل خان کے دودراز کے باسیوں کو بھی فراہم کی جائے اور اس مقصد کے لیئے تحصیل درابن۔ تحصیل پروا، تحصیل کلاچی اور تحصیل پہاڑپور میں قائم نادرا سنٹرز کو بھی پاسپورٹ پراسیسنگ کاونٹرز کی سہولت فراہم کی جائے فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ یاور حسین کو بھی خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

متعلقہ خبریں