اہم خبریں

پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے میں 4500 نئی بستیوں کے اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کرتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد فلسطینی ریاست کیلئے فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے اندر 4500 نئی بستیوں کے اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کرتا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے اندر 4500 نئی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ دو ریاستی حل کے حصول کے عالمی سطح پر منظور شدہ مقصد کو مزید دور کرتا ہے اور نئے اور دائمی عدم استحکام اور تشدد کے بیج بوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا اشتعال، غیرقانونی اور غیراخلاقی اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پرواہ کیے بغیر امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان ایک آزاد ریاست کے لیے فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جس کا دارالحکومت مشرقی مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

متعلقہ خبریں