اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، 11 نکاتی ایجنڈے پر ای سی سی کا اجلاس کل ہو گا،اجلاس میں حکومتی ایجنسیز کو فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ کرنے کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آئے گا،کے الیکٹرک کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 56 کروڑ 71 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی،وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ ملازمین کے اخراجات کیلئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی جائے گی،وزارت داخلہ کی سمری پر رینجرز کے ہیلی کاپٹر کے مرمتی کاموں کیلئے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہو گی،آئی بی کیلئے 15 کروڑ، وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔















