اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کا تبادلہ کر دیا گیا ،راجہ جواد عباس کا تبادلہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں کردیا گیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابو الحسنات انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے جج تعینات کر دیئے گئے،جج شاہ رخ ارجمند نئے سپیشل جج سینٹرل تعینات ،موجودہ سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ تبادلہ کر دیا گیا،
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی بنکنگ کورٹ کے جج تعینات ،سیشن جج طاہر محمود پریزائیڈنگ افسر پراپرٹی ٹریبونل تعینات ، سیشن جج سید احتشام علی ممبر انسپکشن ٹیم ہائیکورٹ تعیناتکیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی خدمات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کر دی گئیں،
انسداد منشیات عدالت کے جج واجد علی کو بھی ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















