اسلام آباد (اے بی این نیوز ) محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک اچھا بجٹ ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ ہےاحسن اقبال نے ڈویلپمنٹ بجٹ میں اتحادیوں کا خصوصی خیال رکھا، وہ بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس اتحادی حکومت کو احسن انداز میں چلا رہے ہیںخالی پوسٹوں پر مناسب افراد کو تعینات کیا جائےنو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو ضمانتیں دی جا رہی ہیں کسی کو سزا نہیں مل رہی بلوچستان کے لوگوں نے نو مئی جتنا ظلم نہیں کیا جتنی انہیں سزا دی جا رہی ہےبلوچستان میں بھی کوئی باعزت پناہگاہ بنا کر دے دیں۔















