اہم خبریں

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصداضافے کافیصلہ

لاہور ( اے بی این نیوز   )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال کےپہلے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلا س کے بعد نگران وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر ا ور سیکرٹری خزانہ ایس ایم تنویر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ رواں سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصداضافے کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ تعلیم کے بجٹ میں31فیصداضافہ کیا گیاہے۔ عامر میر نے کہا کہ پنشن میں5فیصداور80سال سے زائدعمرکے پنشنرزکی پنشن میں20فیصداضافہ کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں زراعت کیلئےبھی 65 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بینکوں کا 600ارب کا قرض 4ماہ میں اداکردیا جائے گا ۔ عامرمیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن جب بھی انتخابات کی تاریخ دے گی نگران حکومت الیکشن کرادے گی۔

متعلقہ خبریں