اہم خبریں

پی ڈی ایم اتحاد بکھر رہا ہے جس کی شروعات کل سے ہو چکی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شریک چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے جس کی کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے۔آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سوات جلسے میں خدشات ظاہر کئے ۔ پیشی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوا،ہم تیار تھے لیکن انویسٹیگیشن آفیسر تھوڑے سے کنفیوژ تھے۔شاہ محمود قریشی نے یونان کشتی حادثے کے حوالے سے کہا کہ کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف کا سوگ کا اعلان درست ہے ، میری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ خبریں