اسلام آباد (اے بی این نیوز )یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر کل یوم سوگ ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابقڈی جی سول ایوی ایشن نے کل قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی ہدایت کردی کل ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ہوائی اڈوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا،المناک حادثہ پر وزیر اعظم آفس نے کل بروز پیر ریاستی سطح پر یوم سوگ منانے کے احکامات جاری کیے ہیں















