اہم خبریں

پشاور ایئرپورٹ نےجہازوں سے پرندے ٹکرانے بارے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

پشاور (اے بی این نیوز)پشاور ایئرپورٹ نےجہازوں سے پرندے ٹکرانے بارے آگاہی مہم کا آغاز کردیا، انوائرمنٹل کنٹرول آفیسر (ECO) کی سربراہی میں ٹیم نے مہم کا آغاز کیا،شہر کی معروف چورنگیوں اور شاہراہوں پر آگاہی بینر اور پوسٹر آویزاں کردیئے گئے،مہم کا مقصد آگاہی پھیلانا ہے کہ ہوائی جہاز سے پرندوں کا ٹکرانا حادثہ کا سبب بن سکتا ہے،بینرز پر ہوائی اڈے کے قریب رہنے والوں سے عیدالاضحٰی پر صفائی کا اہتمام کرنے کی اپیل کی گئی ہے،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بینرز پر ایئرپورٹ کے اطراف کیفے، ہوٹل مالکان وغیرہ سے بھی صفائی کے حوالے سے اپیل کی گئی ہے،برڈ سٹرائیک آگاہی مہم کسی نہ کسی شکل میں سال بھر جاری رہتی ہے، عید الاضحیٰ اور مون سون کے قریب آتے ہی اس میں تیزی آتی ہے۔

متعلقہ خبریں