اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہلال احمر کی جانب سے سمندری طوفان سے متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کیا گیا، سامان تقسیم کر نے کی تقریب ٹھٹھہ گھارو میں قائم کیمپ میں باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی،جہانزیب بلوچ اور شمس الحق نے رجسٹرڈ گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، یہ سامان سمندری طوفان کے متاثرہ 200 گھرانوں میںتقسیم کیا گیا،امدادی سامان میں کمبل، تارپولین شیٹس، ہاہیجین کٹس، بالٹیاں، مچھر دانیاں، جیری کین وغیرہ شامل تھے، چیئر مین ہلال احمر نے اس مو قع پر کہا کہ ہلال احمر دکھی انسانیت کا پشتبان ہے، سمندری طوفان کے ممکنہ خطرات کے باعث نقل مکانی کرنے والے گھرانوں کی مدد ہمارا فرض ہے، ہلال احمر ریسپانس ٹیم کی کاوش قابل رشک ہے















