اہم خبریں

شیخوپورہ اور وہاڑی میں ٹریفک حادثات ،38 افراد زخمی

وہاڑی(نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں پولیس بس کو حادثہ،26افرادزخمی جبکہ وہاڑی میں بس الٹنے سے 12 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ اور وہاڑی میں مختلف ٹریفک حادثات میں کل 38 افراد زخمی ہو گئے،شیخوپورہ میں پولیس بس کی ملک ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 26 افراد زخمی ہو ئے ،20 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دوسری طرف وہاڑی میں لڈن روڈ پر مسافر بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 12 افراد زخمی ہو ئے۔

متعلقہ خبریں