پشاور ( اے بی این نیوز )خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی بڑی فیلڈ قبل از وقت آپریشنل کردی گئی ، اس حوالے سےاو جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ضلع لکی مروت میں ولی فیلڈ سے یومیہ 1 ہزار بیرل تیل اور 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار شروع کردی گئی،تیل و گیس کی فیلڈ کو 24 گھنٹے میں قومی پیداوار سے جوڑ دیا جائے گا، ول فیلڈ کے دو مزید کنوؤں سے پیداوار جلد شروع ہونے والی ہے،دونوں کنووں سے گیس سسٹم میں آنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی،دونوں گیس فیلڈ سسٹم سے منسلک ہونے سے درآمدی بل میں بھی کمی ہوگی اور ملک میں جاری گیس بحران میں کمی ہو گی۔















