اسلام آباد (اے بی این نیوز) جماعت اسلامی کے راہنما میاں محمد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور کراچی میں میئر کے لیے الیکشن کانیا شیڈول جاری کیا جا ئے جبکہ نصر اللہ رند ھاوا نے کہا کہ میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے نمبرز 193 اور پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی کے نمبرز 173 ہیں،منتخب افراد کو اغواء کر نا اور ووٹ نہ ڈالنے دینا جمہوریت کا قتل ہے،مئیر کے انتخاب کے موقع پر ہال کے دروازے بند کردیے گئے، پیپلز پارٹی نے اپنی تاریخ اور روایت کو بر قرار رکھتے ہو ئے پہلے دن سے ہی الیکشن کے سارے عمل کو متنازعہ بنایا ہوا تھا۔















