اہم خبریں

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود سے بدھ کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں حج 2023 سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹرطلحہ محمود نے حج سے متعلق سعودی عرب کے انتظامات پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر سعودی سفیر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کیلئے بہترین اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں