اسلام آباد(اے بی این نیوز ) بجٹ 2023-24 میں اعلیٰ تعلیم کے حامل اور اعلی تعلیم دینے والے پی ایچ ڈی( ٹی ٹی ایس) اساتذہ تنخواہوں میں اضافے سے محروم رہ گئے،آپٹا کے صدر ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں ہر سال ملکی بجٹ کے ساتھ اضافہ نہیں ہوتا جو کہ قابل تشویش ہے، -ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں پچھلا اضافہ 2021 میں ہوا تھا جو کہ 6 سال کے بعد ہوا تھا،اس سال کے بجٹ میں وزیر اعظم پاکستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے کیونکہ مہنگائی چالیس فی صد بڑھ چکی ہے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی کم نصیبی کہ ایچ ای سی ابھی تک کوئی ایسا نظام ہی نہیں بنا سکی جو ان معاملات کو کسی طے شدہ ضابطے کے تحت خود بخود حل کرتی نظر آئے ، ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہیں 35فیصد زاہد ہونی چاہیے ۔ایچ ایس سی اپنے ہی تنخواہوں میں اضافہ کے سابقہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کرا سکا۔















