اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف میں نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر ڈیڈلاک برقرار،ذرائع کے مطابق 22 جون تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا نام شامل نہیں،سٹاف لیول معاہدے کی صورت میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ 6اعشاریہ5 ارب ڈالر کا قرض پروگرام 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔















