اہم خبریں

ملکی فضائی دفاع جدت کی جانب گامزن، پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑہ مزید مضبوط

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بیلجیم سے حاصل کردہ 7 سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے فضائی بیڑے میں شامل،بیلجین فضائیہ کے ساتوں سی ون تھرٹی طیاروں کی خریداری کا سلسلہ2021ء میں شروع ہوا تھا، پاک فضائیہ میں مزید طیاروں کی شمولیت سے سی ون تھرٹی کی تعداد قریباً دو درجن ہو گئی، پاک فضائیہ میں شامل طیارے مایہ ناز نمبر 6 ایئر ٹرانسپورٹ اسکواڈرن کا حصہ بنے ہیں، پاکستان نے سی ون تھرٹی طیارے بیلجیم سے تکنیکی جدت، پرزوں کی تبدیلی، بہتری کے بعد حاصل کیے،بیلجیم سے خریدے سی ون تھرٹی طیارے کئی اعتبار سے جدید ترین ہیں،پاک فضائیہ سی ون تھرٹی طیاروں کے استعمال کا 50 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہے، سی ون تھرٹی 4 انجن کے ساتھ ٹربوپراپ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے، سی ون تھرٹی طیارہ 23 ہزار فٹ کی بلندی، انتہائی نیچی اور 3 ہزار 800 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے، سی ون تھرٹی طیارے 92 مسافر، 62 چھاتہ بردار، 42 ہزار پاؤنڈ وزن لیجا سکتے ہیں، پاکستان اور بیلجیم کے مابین سی ون تھرٹی طیاروں کی حصول کا معاہدہ 2019ء میں ہوا تھا، ۔

متعلقہ خبریں