مدینہ (اے بی این نیوز)حکومت پاکستان نے سعودی بنک کے تعاون سے عازمین حج کیلئے قربانی کا انتظام کردیا،عازمین 720 ریال جمع کرا کر قربانی کا ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں،ڈی جی حج کے مطابق قربانی ٹوکن عازمین کو انکی رہائش گاہ کے قریب قائم بوتھ یا موبائل وین سے ملے گا،عازمین کو ٹوکن کے وقت قربانی کا وقت بتایا جائے گا،عازمین قربانی کے بعد حلق کرا کر احرام اتاریں گے،عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،عازمین کیلئے مکہ میں رہائش ۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا ہے ۔















