اہم خبریں

وفاقی بجٹ میں برآمدات ، ترسیلات زر اورمحصولات کیلئے ترقی پسندانہ اہداف مقرر

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )حکومت نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں برآمدات ، ترسیلات زر اورمحصولات کیلئے ترقی پسندانہ اہداف مقررکئے ہیں۔ وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارنے جمعہ کوقومی اسمبلی میں اپنے بجٹ تقریر میں کہاکہ نئے مالی سال میں برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 33 ارب ڈالر ہے، ایف بی آر محاصل کا تخمینہ 9200 ارب روپے ہے جس میں صوبوں کا حصہ 5276 ارب روپے ہو گا، وفاقی نان ٹیکس محصولات 2963 ارب روپے، وفاقی حکومت کی کل آمد 6887 ارب روپے ہو گی، وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 14460 ارب روپے ہے جس میں سود کی مد میں ادائیگی پر 7303 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں