اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجٹ 2023 میں شعبہ صحت کے لیئے 23 ارب 94 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار کا بجٹ مختص ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت کے اڑتیس منصوبے شامل کرلئے گئے،پمز اسپتال کے لیئے 4 ارب 62 کروڑ 81 لاکھ مختص ،پمز میں دو سوبیڈ پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سینٹر کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے مختص،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگیولیٹری اتھارٹی کے لیئے 10 کروڑ مختص ،ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کے لیئے 3 کروڑ 32 لاکھ مختص کیئے گئے ، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد کے لیئے 29 کروڑ 88 لاکھ 68 روپے مختص،پولی کلینک اسپتال کے لیئے 3 ارب 10 کروڑ31 لاکھ 7 ہزار کا بجٹ مختص کیا گیا ، پارلیمنٹ ہائوس اور سرکاری ہاسٹلز کے ڈسپینسریز کے لیئے 25 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار مختص ،نرم اسپتال کے لیئے 40 کروڑ 80 لاکھ 86 ہزار مختص ، فیڈرل میڈیکل ڈینٹل کالج کے لیئے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص رکھے گئے ہیں۔















