اہم خبریں

بجٹ میں بیرون ممالک پاکستانی مشنز کے لیے 43 ارب 10 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )بجٹ میں بیرون ممالک پاکستانی مشنز کے لیے 43 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے. خارجہ امور ڈویژن کے لیے 3 ارب 87 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے. وزارت خارجہ ملازمین، افسران کی مشاہیر، الاونسز، امداد، سبسڈیز شامل ہیں. وزارت خارجہ کے معاف شدہ قرضہ جات، ریٹائرڈ ملازمین کے فوائد اور مرمتی اخراحات بھی شامل ہیں. ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے. گرانٹس، سبسڈیز، معاف کئے جانے والے قرضہ جات کی مد میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے. موجودہ بجٹ میں طبی یا فزیکل اثاثہ جات کی مد میں وزارت خارجہ کے لیے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ خبریں