اہم خبریں

پی ایس ڈی پی کی مد میں 950 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 950 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کیلئے 200 ارب روپے مختص ،انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 491ارب30 کروڑ روپے کا بجٹ،توانائی کے منصوبوں کیلئے 86 ارب40 کروڑ روپے ،ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے کیلئے 263 ارب 60 کروڑ روپے ،آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے 99 ارب 80 کروڑ روپے ،فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ شعبے کیلئے 41 ارب 50 کروڑ روپے،سماجی شعبہ کے منصوبوں کیلئے 241 ارب 20 کروڑ روپے،صحت کے منصوبوں کیلئے 22 ارب 80 کروڑ روپے ،تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 81 ارب 90 کروڑ روپے،ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 90 ارب روپے مختص،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 60 ارب 90 کروڑ روپے،ضمن شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں 57 ارب روپے،سائنس اور آئی ٹی کیلئے 33 ارب 70 کروڑ روپے ،گورننس کیلئے بجٹ میں16ارب 30 کروڑ روپے ،پیداواری شعبہ کیلئے 49 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ،خوراک و زراعت کے منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے،صنعتی شعبے کے منصوبوں کیلئے 4 ارب 60 کروڑ روپے،ترقیاتی بجٹ کے 52 فیصد فنڈز انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے تجویزکئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں