اہم خبریں

نئے مالی سال کے بجٹ میں دفاع امور اور خدمات کے لِئے 18 کھرب 94 کروڑ 67 لاکھ کا تخمینہ

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز  )نئے مالی سال کے بجٹ میں دفاع امور اور خدمات کے لِئے 18 کھرب 94 کروڑ 67 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے،بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی خدمات کے لئے 18 کھرب 4 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،دفاعی ملازمین سے متعلق اخراجات کے لئے 705 ارب مختص کئے جانے کی تجویز،دفاع کے شعبے میں عملی اخراجات کے لئے 442 ارب روپے سے زیادہ مختص کئے جانے کی تجویز،دفاع کے شعبے میں مادی اثاثوں کی ترقی کے لئے 461 ارب سے زیادہ مختص کئے جانے کی تجویز،شعبہ دفاع کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 3 ارب 40 کروڑ مختص کئے جانے کی تجویز،
شعبہ دفاعی ہیداوار کے ترقیاتی اخراجات کے لئے 2 ارب مختص کئے جانے کی تجویز،دفاعی شعبے میں سول ورکس کے لئے 195 ارب اور دفاعی انتظامیہ کے لئے 5 ارب 40 کروڑ سے زیادہ رکھے جائِں گے،
ایف جی ایمپلائز بینوولینٹ فنڈدفاع کے لئے کے لئے 3 ارب 39 کروڑ سے زیادہ مختص ،گروپ انشورنس فنڈ دفاع کے لئے 16 کروڑ اور دفاع سے متعلق ڈپازٹس اکائونٹس کے لِئے 2 ارب 92 کروڑ مختص کئے جائِں گے،وفاقی حکومت کے کینٹ و گیریژن میں تعلیمی اداروں کے لئے 12 ارب 51 کروڑ رکھے جائِں گے،ایٹمی توانائی کے شعبے میں نئے مالی کے دوران 16 ارب 63 کروڑ سے زیادہ مختص کئے جانے کی تجویزایٹمی توانائی کے شعبے کی ترقی پر مصارف کا سرمایہ 26 ارب سے زیادہ ہو گا،پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کی ترقی پر مصارف کا سرمایہ 15 کروڑ ہو گا۔

متعلقہ خبریں