اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا،نئی ویب سائٹ پاکستان کے انتخابی عمل میں شفافیت، کارکردگی اور انتخابی عمل میں عوامی شمولیت کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، ویب سائٹ کے آسان انٹرفیس کا مقصد شہریوں کو اہم معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، نئی ویب سائٹ کی اہم خصوصیات میں سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ اس کا منسلک ہونا ہے، شہریوں کو باخبر رہنے اور سوشل میڈیا چینلز پر الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطے میں رہنے کی سہولت ملتی ہے، الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے، شہری الیکشن کمیشن کی اس جدید ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے استفادہ حاصل کریں۔















