اہم خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے ریلیف

کراچی(اے بی این نیوز)عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر کم ہوگئی ہیں اور خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے رہ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 174 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 223 روپے اور 10 گرام چاندی 149 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 335 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

مزید پڑھیں۔پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

متعلقہ خبریں