اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی ایف بی آر میں محمد نعیم میر کی قیادت میں ملاقات کی،وزیر خزانہ اور وفد نے بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا وفد نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا وزیر خزانہ نے مسائل حل کرنے اور ان کی تجاویز پر بجٹ میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاجران کے وفد نے حکومت کی حمایت کی















