اہم خبریں

کیو ٹی ٹی اےکے تحت پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹرانزٹ شپ منٹ چائنہ کے ذریعے قزاقستان کیلئے روانہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان کی ریجنل ٹریڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلی شپ منٹ سوست پورٹ پر پہنچ گئی ۔ یہ شپ منٹ پاکستان سے ڈائرکٹ قزاقستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے چائنہ سے ہوتے ہوئے جائے گی۔ پاکستان کی تجارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارڈیلیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک ایگرمینٹ (کیو ٹی ٹی اے) کے تحت پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹرانزٹ شپ منٹ چائنہ کے ذریعے قزاقستان کیلئے روانہ کر دی گئی ۔ اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تجارت سے وابستہ افراد مستفید ہونگے اور پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھل جائینگی۔ اس شپ منٹ کے سلسلے میں سوست ڈرائی پورٹ میں ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قزاقستان کے سفیر Yerzhan kistafin یرزہان قسطافین سمیت گلگت بلتستان حکومتی عہدیداروں اور تجارت سے وابستہ افراد نے خصوصی شرکت کی

متعلقہ خبریں