اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے،بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اور دسواں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے،ہمیں اب اُنکے جواب کا انتظار ہے،وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نواں جائزہ کے مکمل ہونے کے لیے پر امید ہیں،وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت کے مثبت نتائج آ سکتے ہیں،مفتاح اسماعیل کے بیان پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گی،آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے،مفتاح اسماعیل ڈیفالٹ کی بات کر سکتے میں ایسا نہیں کہ سکتی،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،وزیر مملکت نے ایک بار پھر واضح کر دیا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔















