اہم خبریں

خواجہ سعد رفیق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان کی ملاقات

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے شعبہ میں تعاون بڑھانےپر غور کیا گیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

متعلقہ خبریں