اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مئی میں مہنگائی37.97 فیصد کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی میں 1.58 فیصد کا مزید اضافہ،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح29.16 فیصد رکارڈ کی گئی،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی میں1.69فیصد کا اضافہ ہوا ،مئی میں شہری علاقوں میں مہنگائی 1.50 فیصد بڑھی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی میں دیہات میں مہنگائی42.2 فیصد پر پہنچ گئی،گذشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 35.1فیصد رہی،مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد تھی،اپریل2023میں مہنگائی36.42 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔















