اسلام آباد (اے بی این نیوز ) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہو گا،اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہو گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں فوج اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا















