اہم خبریں

مجھے اس جہنم سے نکالو، ڈاکٹر عافیہ، رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )آف وائٹ سکارف،، خاکی ڈریس، سفید جوگرز میں ڈاکٹر عافیہ کی اپنی بہن سے دوسری ملاقات ہو ئی، عافیہ کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، جیل اذیت سے دکھی اور خوفزدہ ہے ان کے سامنے کے اوپر کے چار دانت ٹوٹے ہوئے تھے، سرپر چوٹ کی وجہ سے سماعت میں مشکل پیش آرہی تھی، وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر زنجیروں میں لے جایاگیا، بات کرتے کرتے وہ بچے، ماں اور جیل کی اذیت یاد کرکے اداس ہوکر کہتی مجھے اس جہنم سے نکالو، سینیٹر مشتاق احمد نے عافیہ صدیقی سے ملنے کے بعداوران کی حالت زار کے حوالے سے ٹویٹ کردی،انہوں نے ٹوٰٹ مین مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

متعلقہ خبریں