کراچی( نیوزڈیسک) گلوکار سلمان احمد کے بہنوئی کی گرفتاری،سندھ ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے گلوکار و موسیقار سلمان احمد کے بہنوئی کی گرفتاری پر محکمۂ داخلہ سندھ سے جواب طلب کر لیا،درخواست سلمان احمد کی بہن نے دائر کی تھی، اس حوالے سے آئی جی سندھ سمیت دیگر اداروں سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔















