اہم خبریں

مکہ ہوٹل میں آتشزدگی سے8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سعودی عرب میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرین اور ان کے اہلخانہ کی مدد کی جاسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کمروں میں پھیلا گئی۔

متعلقہ خبریں