اہم خبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی 3 خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی 3 خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری اور علی ظفر کی چیئرمین سینیٹ سے یہ ملاقاتیں مذاکرات کے بعد ہوئیں۔تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ میں واپسی کا راستہ نکالنے کی درخواست کی۔آپ ثالث اور سہولت کار ہیں حکومت کو منائیں ہمیں قومی اسمبلی واپس آنے دیں۔ہم حکومت کا بجٹ پاس کروانے میں بھی تعاون کریں گے۔کمیٹی اراکین کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ سے واپسی کی صورت میں ہمارے لیے مذاکرات کرنا آسان ہوگا۔پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کرکے مذاکرات کیے جائیں تو ہمارے لیے بھی آسانی ہوگی۔ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر قبل از وقت انتخابات کی تاریخ پر بھی اتفاق کریں۔ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں بعض امور پر یکسانیت ہے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کی درخواست حکومت تک پہنچا دی۔ صادق سنجرانی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔حکومت کی جانب سے وزیراعظم کی وطن واپسی پر اتحادیوں سے مل کر جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں