اہم خبریں

پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش کو پورا کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش کو پورا کر دیا،سربراہ پاک فضائیہ نے عبداللہ نوید کے پائلٹ بننے کے خواب کو پورا کر دیا، فائٹر پائلٹ بننا عبداللہ نوید کا خواب تھا جو پاک فضائیہ کے ساتھ پوری پاکستانی نوجوان نسل کی روایتی وابستگی کا مظہر ہے،پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا،میک اے وش فاؤنڈیشن، پاکستان کے تعاون سے عبداللہ نوید نے پی اے ایف کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا،ایئر وائس مارشل خالد محمود اور ایئر کموڈور عاصم رانا نے عبداللہ نوید کو اعزازی رینک پہناۓ، عبداللہ نوید کو  پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا اور بیس کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا،عبداللہ کا سربراہ پاک فضائیہ کا خصوصی شکریہ،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، پاک فضائیہ پوری قوم کے ہمراہ عبداللہ نوید کی جلد صحت یابی اور انکے خواب کی تعبیر کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں