اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گابینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شاملعدالت نے گزشتہ سماعت پر سپیشل جے آئی ٹی کو پاکستان کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔















