اہم خبریں

راولپنڈی میں بھکاریوں کی بھرمار کے باوجود پولیس نے اینٹی بیگرز سکواڈ ہی ختم کر دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز      )راولپنڈی میں بھکاریوں کی بھرمار کے باوجود پولیس نے اینٹی بیگرز سکواڈ ہی ختم کر دیا گذشتہ تین دن سے راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن بند کر دیا گیا ،اینٹی بیگرز سکواڈ ختم ہونے سے بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے دوسری شہری خاص طور پر راولپنڈی کے مضافات سے بھکاریوں کی بڑی تعداد نے راولپنڈی کا رخ کر لیا ہے بازاروں اور مارکیٹ میں بھکاری شہریوں کے گلے پڑتے نظر آ رہے ہیں اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا موقف ہے کہ اینٹی بیگرز سکواڈ ختم نہیں کیا گیا اہلکاروں کی ڈیوٹی کسی اور جگہ لگائی ہے ،دو تین دن بعد اہلکاروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں