اہم خبریں

چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے،دفترخارجہ کے مطابقچینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں، چینی وزیرخارجہ اسلام آباد میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے ،اجلاس میں افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے ،اجلاس کل 6 مئی کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا،افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،افغان وزیرخارجہ بھی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے،افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے،افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے،قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے۔

متعلقہ خبریں