اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی واجبات سے متعلق اپیل غیر سنجیدہ قرار دے دی،عدالت نے غیر سنجیدہ اپیل دائر کرنے پر وزارت دفاع پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، فیصلہ کے مطابق درخواست گزار وزارت دفاع نے قانون کے عمل کا غلط استعمال کیا،وزارت دفاع کی اپیل اور واجبات کا دعویٰ غیر سنجیدہ ہے، غیر سنجیدہ اپیل سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا،
جسٹس جمال خان مندوخیل نے چار صفحات کا فیصلہ تحریر کیا،وزارت دفاع نے نجی کمپنی کیخلاف معاہدہ کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ روپے کے واجبات کا دعویٰ دائر کیا تھا،ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے وزارت دفاع کیخلاف فیصلہ سنا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=eZ0oA5AnhTw















